ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے چینی کی قیمتیں بڑھنے اور ذخیرہ اندوزی پر شوگر مافیا کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں ازخود اضافے اور مصنوعی قلت کر کے مہنگی چینی فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کوتحقیقات کاحکم دے دیا گیا ہے جب کہ گورنراسٹیٹ بینک،مسابقتی کمیشن اور 3 صوبوں کوبھی خط کر آگاہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پرمشیراحتساب شہزاداکبرنےخطوط ارسال کیے،خطوط کے ساتھ شوگرکمیشن رپورٹ بھی بھیجی گئی ہے۔

وفاقی حکومت اداروں کو شوگر مافیا کے تحقیقات اور کارروائیوں سے متعلق 90 روزمیں عملدرآمدرپورٹ پیش کرنےکاحکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں