ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا افغانستان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

کابل: امریکا نے طالبان اور افغان حکومت کے جنگ بندی کے اعلان کا خیرم مقدم کردیا۔

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا کہ امید کرتے ہیں یہ عید تمام افغانیوں کو افہام و تفہیم اور باہمی احترام کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب لائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ یہ عید افغان عوام کو پائیدار امن کے لیے ایک قدم قریب لائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں