ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مون سون: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

مون سون کے چوتھے اسپیل کے باعث شہر قائد کے مختلف علاقوں شارع فیصل، کورنگی، لانڈھی، صدر، ملیر میں مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے شروع ہوگیا ہے۔

گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن حدید اور اسٹیل ٹائون میں بھی بارش کی رم جھم جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ ‘ بلوچستان میں آج بھی ہلکی و تیز بارش ہو گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم کمزور پڑ رہا ہے جس کے زیرِ اثر شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 26 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں تیز بارش کے دوران مختلف حادثات واقعات میں بچوں سمیت 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین روز میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں