ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد عالم کو ڈراپ کرنے کا مشورہ

گیارہ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر ناکام لوٹنے والے فواد عالم کو ایک بار پھر ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔

انگلینڈ کے سابق نامور کرکٹر مائیکل وان نے انٹرویو میں قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے فواد عالم کو ڈراپ کر دے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ فواد عالم کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کو شامل کیا جائے جس سے اسپن آپشن میں اضافہ ہوگا جو ٹیم کے لیے بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے گرین کیپس کو ایک تبدیلی کرنی چاہیے، فواد کی جگہ شاداب کو شامل کرنا چاہیے کیونکہ ساؤتھمپٹن کی پچ پر گیند زیادہ اسپن ہوئی تھی اور صورتحال میں اضافی اسپنر کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔

وان نے کہا کہ میرے خیال میں تیسرے ٹیسٹ کے لیے وقت کی کمی کے باعث نئی پچ تیار نہیں کی جائے گی اور وہی مچ استعمال ہوگی جو دوسرے میچ میں ہوئی تھی، اس پچ پر اسپنر کو زیادہ مدد ملی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں