ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘پائلٹ لائسنس؛ وفاقی وزیر کے بیان سے پاکستان کو نقصان پہنچا’

لاہور ہائیکورٹ نے مزید 2 پائلٹس کےلائسنس معطلی کی کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ وفاقی وزیرکوبیان دینے کی کیاضرورت تھی؟ وفاقی وزیرکےبیان سےپاکستان کودنیابھرمیں نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت  کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کوپائلٹ محمدعامر اورمحسن علی کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت اورسول ایوی ایشن سےتحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے  کہا کہ یہ مفادعامہ کاکیس ہے،سب کامؤقف سنیں گے سب کامؤقف سن کرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کاحکم دیں گے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جس جہازکوحادثہ پیش آیااس کےپائلٹ کالائسنس توٹھیک تھا؟ وفاقی وزیرکوبیان دینے کی کیاضرورت تھی؟ بھارت میں ایسامعاملہ آیا توانہوں نےخاموشی اختیارکی۔

جسٹس جوادحسن نے کہا کہ شوفاقی وزیرکےبیان سےپاکستان کودنیابھرمیں نقصان ہوا،دنیابھرمیں پی آئی اے کی پروازیں متاثرہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں