ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروںگا، جو روٹ

ساؤتھمپٹن (جسارت نیوز ) انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ کرنا پسند کروں گا۔ جو روٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے وہاں کرکٹ کا بہت جنون ہے، پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا۔انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان میں پچ، گراؤنڈز اور موسم کرکٹ کے لیے بہترین ہے، پاکستان جا کر کھیلنا یہاں کھیلنے سے بہت بہتر ہو گا۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران جو روٹ کا کہنا تھا کہ ساتھی کرکٹرز سے پاکستان کے بارے میں بہت سنا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کے بعد ڈرا ہوگیا تھا جبکہ انگلینڈ نے آخری روز 4 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے۔ ساؤتھمپٹن میں کھلیا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر رہا اور 5 دن میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہو سکی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں