ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جھٹکے شدید نہیں تھے تاہم لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 16 منٹ پر ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 40 کلو میٹر دوری پر تھا اور زیرزمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں