ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس میں اپوزیشن لیڈر کو زہر دیدیا گیا

روس کے اپوزیشن لیڈر اور صدر پیوٹن کے شدید مخالف الیگزے ناوالنے کو زہر دے دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر کی ترجمان نے بتایا ہے کہ الیگزے ناوالنے ماسکو سے واپس آرہے تھے کہ ممکنہ طور پر انہیں دروان پرواز زہر دے دیا گیا جس سے ان کی حالت بگڑ گئی۔

ترجمان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ دوران پرواز چائے میں مبینہ طور پر زہر ملا کر دیا گیا جسے پینے کے بعد الیگزے ناوالنے کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں فوری طور پر سائبریا کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ الیگزے ناوالنے کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کوما میں چلے گئے ہیں، انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیگزے ناوالنے کو وینٹی لیٹر سپورٹ دی جارہی ہے اور مصنوعی تنفس کے ذریعے سانس بحال رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں