ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر رجب طیب اِردوان آج بڑی خوش خبری سنائیں گے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اِردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے لیے ایک بڑی خبر ہے جس کا اعلان وہ آج جمعہ کے روز کریں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ اگر میں یہ خبر ابھی دے دوں تو ہم اپنا جوش وخروش کھو دیں گے، لہٰذا مجھے لگتا ہے ابھی یہ خبر دینے کا درست وقت نہیں ہے۔ دریں اثنا ترک ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی رواں ہفتے کے آخر میں مشرقی بحیرہ روم میں نئے گیس فیلڈ کی دریافت کا اعلان کرے گا۔ علاوہ ازیں ماہرین کو توقع ہے کہ صدر اِردوان گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں