ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست کیلیفورنیا کےجنگل میں لگی آگ سے 6 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 24 مقامات پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 175 مکانات تباہ اور 1 لاکھ 40 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔

آتش زدگی سے 3 روز میں 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر ہوگیا۔ 12 ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانےمیں مصروف ہیں جنہیں ہیلی کاپٹرز اور ایئر ٹینکرز کی مدد بھی حاصل ہے۔ کیلیفورنیا میں آگ کے متاثرین نے بھی اپنے فائر بریگیڈ بنالیے اور خود آگ بجھانا شروع کردی۔ تاہم سرکاری حکام نے متنبہ کیا ہے کہ آگ خود بجھانےسے شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنگلات میں 11 ہزار بار آسمانی بجلی گری جس سے آگ لگی۔ یہ ریاستی تاریخ کی بدترین آتش زدگی ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں