ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈربن کی تاریخی مسجد میں خوفناک آتشزدگی

جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 139 سالہ قدیم مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق   جنوبی افریقا کے ساحلی شہر ڈربن میں واقع 139 سالہ قدیم ‘گرے اسٹریٹ مسجد’ میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے مسجد کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرے اسٹریٹ مسجد جنوبی ہمپشائر کی بڑی مساجد میں شامل ہےجس میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

جنوبی افریقی  مسلم نیٹ ورک کے چیئرمین فیصل سلیمان کا کہنا ہے کہ مسجد کے بالائی حصے میں اسٹاف کے 7 فلیٹس ہیں جن میں ممکنہ طور پر کوئی شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

فیصل سلیمان کا کہنا ہے کہ آگ کو ایک حادثہ تصور کای جارہا ہے جبکہ اس میں کسی تخریب کاری کا عنصر نہیں ، مسجد میں آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مسجد میں آتشزدگی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو منزلہ مسجد سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں