ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر بریفنگ ہوگی، نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی آپشنز سے متعلق بات ہوگی۔

اجلاس میں اپوزیشن بیانیہ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، کراچی کی صورتحال اور وفاق کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے خدوخال پر بریفنگ ہوگی۔

وزیراعظم اجلاس میں سیاسی صورتحال میں حکومتی بیانیہ پر مشاورت کریں گے، وزیراعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیہ سے متعلق گائیڈ لائنز دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں