ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سر ویوین رچرڈز گال گلیڈی ایٹرز کے بھی مینٹور ہوں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپنے دور کے عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرح گال گلیڈی ایٹرزکے بھی مینٹور ہوں گے۔گال گلیڈی ایٹرز ٹیم اونر ندیم عمر کے مطابق اگر لنکا پریمئیر لیگ کے لیے سابق ویسٹ انڈین کپتان بوجوہ دستیاب نہ ہوسکے تو شاہد خان آفریدی مینٹور کی ذمہ داری ادا کریں گے،رچرڈزکی موجودگی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند اور ان میں کامیابی کیلیے جوش و جذبہ بڑھ جاتا ہے۔دوسری جانب آفریدی کی ٹیم میں شمولیت ہمارے لیے دہری خوشی کا باعث ہے،وہ ایک ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں،ان کے آنے سے اسٹیڈیم بھر جاتا اور آئوٹ ہونے سے خالی ہوجاتا ہے، ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ ہمارا کپتان رہا اور آئندہ بھی رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں