ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

”کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے”

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔  

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،اس کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج کراچی کیلئے بڑا دن ہے

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کوسندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے جنہوں نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطورصنعتی شہر کی حقیقی شناخت بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں