ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کے پہنچتے ہی پیپلز پارٹی کا کراچی کیلئے بڑا پیکیج

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے شہر قائد پہنچتے ہی سندھ حکومت کی جانب سے ’پیپلز کراچی پروگرام‘ بھی سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے ’پیپلز کراچی پروگرام‘ میں پانی کے 5 بڑے منصوبے شامل ہیں۔ منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر قائد میں پانی کا بحران ختم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ’پیپلز کراچی پروگرام‘ میں سیوریج کے 8 بڑے منصوبے ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر قائد میں سیوریج کے مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا، اس کے علاوہ برساتی پانی کی نکاسی کے لئے بھی دو بڑے منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبوں کو 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں