ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا اور پاکستان میں مزید سستا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ گئے جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کااضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1859 ڈالر ہوگئی، جب کہ جمعے کے روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 601 روپے کی مزید کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر،  ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط  فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت گھٹ کر 95 ہزار 850 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں