ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برمی ‘بنگالی آج حقوق کراچی مارچ  میں بھر پورشرکت کریں گے

کراچی ( نمائندہ جسارت) برمیز مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے صدر نور حسین اراکانی نے کہا ہے کہ کراچی میں آبادہزاروں برمی بنگالی زبان بولنے والے باشندے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی آوا ز
پر لبیک کہتے ہوئے ,,حقوق کراچی مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی برمی بنگالی زبان بولنے والے پاکستانی باشندوں کے محسن ہیں اور انھوں نے ہمیں نادرا کے ظلم سے نجات دلائی ہے اور ان کا یہ احسان ہماری قوم کبھی بھی نہیں بھولے گی اور کراچی کے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ہم حافظ نعیم الرحمن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج شاہراہ قائدین پر ہونے والے کراچی حقوق مارچ میں برمی بنگالی زبان بولنے والے باشندے بھرپور طریقے سے شرکت کرینگے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں