ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جاسکتا ہے، نوازشریف

لندن:مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے اے پی سی قرارداد کی توثیق کی ہے،کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف نے کہا کہ آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد کی توثیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر اے پی سی میں کئے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا۔کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں