ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برآمدی شعبے کی 5 صنعتوں کو خصوصی ریلیف دینے کا فیصلہ

 کراچی: وفاقی حکومت نے زیروریٹڈ برآمدی شعبے کی 5 صنعتوں کو خصوصی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وفاقی وزارت توانائی نے میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔ میمورنڈم کے تحت ٹیکسٹائل، چمڑے، قالین، آلات جراحی اور کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی برآمدی صنعتی یونٹوں کو بجلی اور گیس رعایتی ٹیرف پر فراہم کی جائے گی۔

میمورنڈم کے مطابق جولائی اور اگست میں مذکورہ شعبوں کی برآمدی یونٹس کو بجلی ساڑھے 7 سینٹ فی یونٹ پر بل کیا جائے گا جبکہ ستمبر سے 9 سینٹ فی یونٹ قیمت پر بجلی فراہم کی جائے گی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر ان برآمدی یونٹس کو آر ایل این جی ساڑھے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔ میمورنڈم کے مطابق برآمدی شعبے کو سستے ٹیرف پر توانائی کی فراہمی کے لیے وفاقی وزارت توانائی کے پاس 10 ارب روپے موجود ہیں۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ان برآمدی شعبوں کو رعایتی گیس اور بجلی پر سبسڈی کی اصل رقم کا تخمینہ لگانا قبل از وقت ہوگا لہذا وفاقی وزارت خزانہ اضافی فنڈز فراہم کرائے جانے کی یقین دہانی کرائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں