ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ کا کویت کے سابق امیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد( آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کویت سفارتخانے آمد پر پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری نے خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح صلح جو، امن پسند اور مشفق حکمران تھے، وزیر خارجہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، کویتی سفیر نصر المطہری نے کویتی سفارت خانے آمد اور مرحوم امیر کویت کے لیے اظہار تعزیت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں