ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسری عفیف ٹرافی سندھ  رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوسری عفیف ٹرافی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے 7 ویں روز کے نتائج کے مطابق، نمیر شمسی نے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں ریان جواد کو 6-2, 6-1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوائلی فائی کر لیا۔ انڈر17سنگلز کے سیمی فائنل مقابلے میں اشر میر نے اشر صدیقی کو اور انڈر15سنگلز میں راحم وقار نے کاشان طارق اور ابراھیم نعمان نے حیدر آ باد کے منیر درباری کو بآسانی ہرا دیا ۔ انڈر13سنگلز کوارٹر میں منیر درباری فاتح رہے انھوں نے عنایہ سعید کو جبکہ سیم میں سمیر زمان نے محمد عثمان کو ہرا دیا۔ انڈر9سنگلز کیسیمی میں زید زمان نے حسن فاروق کو مات دی۔مینز ڈبلز کے سیمی میں پی کمار اور عاصم گل مے جوڑی نے زبیر راجہ اور سعد سلیم کو جبکہ نمیر شمسی اور ریان جواد کی جوڑی نے علی زیدی اور شمائل تجمل کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالی فائی کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں