ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر فی اونس کم ہوئی، جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24  قیراط سونے کی قیمت 29 ڈالر گھٹ کر 1884 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں بھی بدھ  کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 256 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر،  ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر  1 لاکھ 13 ہزار  روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت کمی کے بعد 96 ہزار 880 روپے ہوگئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں