ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لکی سیمنٹ کی جانب سے 5 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم

 کراچی:  لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے کورونا سے متاثرہ مزید 5000 سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کر دیے ہیں۔

لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے وزیرِاعظم کے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے دیہی علاقوں تحصیل تاجوری، تحصیل لنڈیوا، سرائے نورنگ، لکی مروت سٹی اور پیزو میں کورونا سے متاثرہ مزید 5000 سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کر دیے ہیں۔

اس سے قبل کمپنی سندھ اور خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ 20000 سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کرچکی ہے جبکہ کمپنی مزید مستحق خاندانوں تک پہنچنے اور ان کی مدد کے لیے اپنے دائرہ کار میں اضافہ کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں