ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیٹا بھی کورونا کا شکار ہوا تھا: میلانیا ٹرمپ

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ان کے چھوٹے بیٹے بیرن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے یہ بات “میرا کورونا کا ذاتی تجربہ” کے نام سے شائع اپنے مضمون میں کہی ہے۔

خاتون اول نے بتایا کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آٰیا تو انہوں نے اپنے 14 سالہ بیٹے کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

میلانیا ٹرمپ کے مطابق بیٹے میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ جب پہلا ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا لیکن دوسرا ٹیسٹ مثبت آیا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں کو ایک ساتھ کورونا ہوا تو ایک دوسرے کا خیال رکھنے میں مدد ملی۔

خاتون اول نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان سمیت بیٹے کا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں