ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں موٹرسائیکل دھماکے میں متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی میں بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں 20 نمبر بس کے آخری اسٹاپ کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کراچی جنوبی شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزموادسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ واقعہ سیلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوسکے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرلئے ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا تحقیقات کررہے ہیں کے دھماکے کا ٹارگٹ کون تھا۔دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔بم دیسی ساختہ تھا جسے سائیکل کے اوپر نصب کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں