ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک زمبابوے سیریز،آئی سی سی اورپی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹس متحرک

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہے، زمبابوے ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پہنچ گئی، آئی سی سی اور پی سی بی کے انٹی کرپشن یونٹس نے کمر کس لی۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بکیز بھی متحرک تھے، پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ نے ان کے ہر وار کو ناکام بنایا، پنڈی اور لاہور پاکستان اور زمبابوے کے درمیان انٹر نیشنل میچز کے میزبان ہیں جس کے لئے کرکٹ بورڈ بھی تیار ہے۔آئی سی سی اور پی سی بی ہر کھلاڑی پر نظر رکھیں گے، ملاقاتی پر بھی پابندی ہوگی۔ کوویڈ 19 کے باعث دونوں ٹیموں کو محدود رکھا جائے گا، کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بھی محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔کھلاڑیوں کو کوئی مشکوک فرد دیکھنے یا سرگرمی کا احساس ہونے پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں