ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگلی فائٹ پاکستان میں کرنا چاہتا ہوں ،محمد وسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اگلی فائٹ پاکستان میں ہو اور اس کیلئے باکسرمحمد وسیم نے دسمبرمیں اپنی مجوزہ فائٹ پاکستان میں کرانے کی بھرپور کوششیں شروع کردی ہیں۔محمد وسیم جو کہ اب تک ہونے والی اپنی 11پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں سے 10 میں فتح حاصل کرچکے ہیں اور وہ ان دنوںگلاسگو میں ہیں اور اپنے ٹرینر کے ساتھ اپنی اگلی فائٹ کی تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی اگلی فائٹ پاکستان میں ہو اور اس سلسلے میں مخالف باکسر اور پروموٹرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں