ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)قومی وائٹ بال کپتان بابراعظم نے کم ترین اننگز میں 12 ون ڈے سنچریاں سکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ بابراعظم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 125رنز سکور کیے ، یہ بابراعظم کے ون ڈے کیریئر کی 12ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین اننگز میں اتنی سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ہاشم آملا اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی، کم ترین اننگز میں 12 ون ڈے سنچریاں سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کے پاس ہے جنہوں نے 74اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں