ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک زمبابوے سیریز، شاداب کی ٹی20 میں شرکت مشکوک

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم  نے تصدیق کی ہے کہ شاداب خان کی انجری میں بہتری آرہی ہے تاہم انہیں ابھی مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیریز کے آئندہ دونوں ٹی20 میچوں میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

لیگ اسپنر نے 23 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس ہونے کی شکایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں