ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وبا؛ سندھ میں شام 6 بجے تک مارکیٹیں اور بازار بند کرانے پر غور

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد شام 6 بجے تک تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز بند کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 5 فیصد سے زائد ہوگئی ہے ، جس کے بعد صوبائی حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس کے تحت شام 6 بجے کے بعد تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں کو بند کرانے پر غور کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز میں ٹیبل سروس پر دوبارہ پابندی بھی زیرِ غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس میں اضافے کے سبب مزید بندشوں کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا، سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کے لئے این سی او سی کو سفارشات ارسال کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے تجاویز منظور کیں تو سندھ میں بھی پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں