ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیڑول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فنانس ڈویژن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم عالمی سطح پر غیر معمولی اضافے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا اور یہ نرخ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گے۔

واضح رہے کہ حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول 100 روپے 69 پیسے ، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رہے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافےکے بعد 105 روپے 43 پیسے ہوجائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں