ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات منسوخ

نئی دلی: بھارتی حکومت اور کسانوں کے مابین معاملات تاحال طے نہ ہوسکے۔ دونوں کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ ہوگئے۔

مذاکرات کسان رہنماؤں کی جانب سے منسوخ کیے گئے۔ کسان رہنماؤں اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی گزشتہ رات میٹنگ کے باوجود دونوں میں ڈیڈ لاک بر قرار ہے۔

بھارت میں 3 نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج 14 ویں روز بھی جاری ہے۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صرف قوانین کی منسوخی کے لیے حکومتی تحریری تجویز پر غور کیا جائے گا۔ زرعی قوانین پر حکومت کی تحریری تجویز ملنے پر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے مضافات میں بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ کسان کئی دنوں سے دلی جانے والی مختلف ہائی ویز پرموجود ہیں۔ کسان کی جانب سے گزشتہ روز ملک گیر ہڑتال بھی کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں