ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ معیشت کیلیے اچھی خبر ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ملاقات کررہے ہیں

 

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ معیشت کے لیے اچھی خبر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیںاور نومبر کے مہینے میں بھی ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر28 اعشاریہ4 فیصد بڑھیں اور نومبر میں ترسیلات زر 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔دوسری
جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھی بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر کی ترسیلات 11.8 ارب ڈالر رہیں اور یہ 5ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 26.9 فیصد زائد ہیں۔اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2020 ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.34 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائیں، یہ ترسیلات اکتوبر سے 2.4 فیصد اور نومبر 2019ء سے 28.4 فیصد زائد ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں