ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر سنگین حملہ کیا ‘رحمن ملک

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بحیثیت چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر ای یو ڈس انفو لیب انکشافات کی بنیاد پر بھارت کے خلاف انٹرپول، عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کیا ہے‘ مذموم مقاصد کے لیے بھارت نے اقوام متحدہ، یورپی یونین سمیت 100 سے زاید ممالک کی سرزمین کو غلط استعمال کیا ہے‘ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر بہت سنگین حملہ کیا ہے‘ فقط
ایک سادہ احتجاج کافی نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرپول سے بھارت، مودی اورنیشنل سیکورٹی ایڈوائزراجیت ڈول کے خلاف انٹرپول کمیشن بنانے کا مطالبہ کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں