ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ زید اسلامک سینٹر کے گیٹ پر کریکر حملہ، رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

کراچی: شیخ زید اسلامک سینٹر کے گیٹ پر کریکر حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شیخ زید اسلامک سینٹر کے گیٹ پر کریکر حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمی ہونے والوں میں شیخ زید اسلامک سینٹر کا سیکیورٹی گارڈ احمد دین اور قریب واقع مسجد کے موذن کا بیٹا عثمان بھی شامل ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کریکر حملے کے وقت شیخ زید اسلامک سینٹر کا گیٹ بند تھا جب کہ زخمی رینجرز اہلکار، سیکیورٹی گارڈ اور موذن کا بیٹا اندر کی جانب کھڑے تھے۔

موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے کریکر پھینکا گیا اور فرار ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ آس پاس کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش کے لیے چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں