ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے آئی سی سی کو 6 ایونٹس کی میزبانی کی پیشکش کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ، انڈر 19ورلڈکپ اور ویمنز ورلڈکپ سمیت آئی سی سی کے 6ایونٹس کی میزبانی کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اگلے سال ستمبر، اکتوبر تک ان ایونٹس کے میزبان کا فیصلہ کریگا جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لیے پیشکش کرچکا ہے۔وسیم خان نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے یہ فیصلہ تاخیر کا شکار ہوا ہے لیکن امید ہے کہ ستمبر یا اکتوبر تک آئی سی سی اگلے ایونٹس کے میزبان کا اعلان کردے گا۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ 2023 سے 2027 کے ایف ٹی پی سائیکل میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے ساتھ زیادہ سیریز رکھیں گے جب کہ کہ کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی کم از کم تین ٹیسٹ ہوں، انڈیا کے ساتھ فی الحال ایف ٹی پی میں کوئی ونڈو نہیں رکھی جارہی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینئرز کے ساتھ ساتھ شاہینز ، انڈر 19اور انڈر 16ٹیموں کے لیے بھی دو طرفہ سیریز منعقد کی جائیں گی۔پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ کووڈ کے چیلنجز کے باوجود بھی پاکستان نے بھرپور کرکٹ آرگنائز کی، پروٹوکولز پر نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا میں ہونے والے تجربات سے بھی سبق حاصل کرکے اپنے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔وسیم خان کے مطابق انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور زمبابوے پاکستان کا دورہ کریں گی جب کہ 2022میں بھی آسٹریلیا اور انگلینڈ فل سیریز کے لیے پاکستان آئیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں