ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ : تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے مدارس کو تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں تمام مدارس میں تدریسی عمل فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں