ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کے باعث برطانیہ پر سفری پابندیاں

برطانیہ: فرانس کو ملانے والی یورو ٹنل بند ہونے سے ڈوور کی بندرگاہ پر کنٹینر بردار ٹرک جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ اہل کار سرحد پار جانے کے خواہاں شہریوں کو واپس لوٹ جانے کا کہہ رہے ہیں‘پیرس میں برطانوی شہروں کے لیے مخصوص ریل گاڑیوں کا اسٹیشن بند کردیا گیا ہے‘ مسافر عمارت کے باہر پریشان بیٹھے ہیں

 

 

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے انکشاف کے بعد کئی یورپی اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک نے اس پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جب کہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، جس میں برطانیہ میں آمدورفت اور تجارتی سامان کی منتقلی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پابندیاں عائد کرنے والوں میں کئی یورپی ممالک بشمول فرانس، اٹلی، بلجیم، ناروے اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ ان کے بعد سعودی عرب، اسرائیل، کینیڈا اور کویت نے بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے علاوہ وائرس کی اس نئی قسم کے 9 کیس ڈنمارک جب کہ ایک، ایک نیدر لینڈز اور آسٹریلیا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم 70 فیصد زیادہ تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ویکسین اس وائرس کی اس نئی قسم کے خلاف بھی مؤثر ہو گی یا نہیں، تاہم سائنس دان اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب کئی خلیجی عرب ممالک نے اپنی تمام زمینی اور بحری سرحدیں سیل کر کے اپنے ہاں فضائی آمد و رفت بھی منقطع کر دی ہے۔ سعودی عرب اور عمان نے ایک ہفتے کے لیے اور کویت نے یکم جنوری تک تمام غیر ملکی تجارتی پروازیں ممنوع کر دی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں