ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد پراپرٹی ٹیکس کیسز کا محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصولی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی اے کا اختیار نہیں بلکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 2015ء کے بعد سے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔

ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس کی رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی سمیت دیگر شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں