ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میچ کے آخری روز زیادہ دیر وکٹ پر گزاریں گے ، اظہر علی

مائونٹ مانگنوئی(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اظہرعلی نے کہا ہے کہ میری پوری کوشش ہوگئی کہ آج میچ کا پانچواں اور آخری روز زیادہ دیر وکٹ پر گزاروں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں فواد عالم کیساتھ بڑی شراکت قائم کرنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہم نے یہی منصوبہ بنایا ہے کہ کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں ، فواد عالم میدان میں آئے تو انہیں اعتماد دیا، کوشش ہوگی کہ ان کے ساتھ ایک بڑی شراکت قائم کروں۔ایک سوال کے جواب میں اظہرعلی نے کہا کہ پچ پر پرانی گیند تھوڑا رک کر آرہی ہے، اب یہ ایشیائی پچز جیسی نظر آنے لگی ہے، پانچویں دن پچ پر اسپنر کو مدد مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ میچ کا آخری روز کا پہلا سیشن بہت اہم ہوگا، کیوی بولر نیل واگنر نے ہم سب کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ انجری کے باوجود کھیلنے پر پیسر کی بہت عزت کرتے ہیں، فریکچر کے باوجود میچ کھیلنا قابل ستائش ہے، نیل واگنر نے یہ ثابت کر دیا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لئے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں