ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیسٹ میچ میں یادگار اننگز پر خوش ،ٹیم کی شکست سے دکھ ہوا،فواد عالم

کرائسٹ چرچ (جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد ٹیسٹ میں یادگار اننگز پر خوش ہوں لیکن قومی ٹیم کی شکست پر دل سے دکھ ہوا۔ جمعرات کوبیان میں فواد عالم نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں زیادہ سے زیادہ دیر وکٹ پر رک کر کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے پر خوش ہوں لیکن قومی ٹیم کی شکست پر افسوس ہوا۔ فواد عالم نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار تھی ایسے وقت میں پرفارم کیا اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری طرح تمام کھلاڑیوں نے ہی میچ بچانے کی کوشش کی۔ وکٹ پر موجودگی کے دوران ہماری کوشش تھی کہ ہار نہیں ماننی، لگے رہنا ہے، سیشن بائے سیشن آج کا دن گزارنا ہے۔ فواد عالم نے کہا کہ مخالف بولر کی اچھی گیند پر بلے باز آئوٹ تو ہوتے ہی ہیں میری اور کپتان محمد رضوان کی کوشش تھی کہ آئوٹ نہیں ہوں گے اور وکٹ پر ہی وقت گزاریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں