ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: اچھرہ بازار میں فائرنگ ،تاجر کا بیٹا قتل

لاہور: اچھرہ بازار میں فائرنگ سے تاجر کا بیٹا قتل ہوگیا،لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کے شرکاء نے پولیس پر الزام لگایا کہ اچھرہ بازار میں پولیس مافیا سرگرم ہے، پولیس کارروائی نہیں کرتی،جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

لواحقین کے احتجاج کے باعث اچھرہ سے قذافی اسٹیڈیم تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ضلعی قیادت مذاکرات کی کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بھی تاجر کے بیٹےکی گاڑی پر پولیس اہلکاروں نے  22گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں