ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کے بعد مصر بھی قطر کے ساتھ تعلقات بحالی کیلے تیار

سعودی عرب کے بعد قطر کے ساتھ تعلقات بحالی کے لیے مصر بھی تیار ہوگیا ہے.

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قطر کے ساتھ تعلقات بحالی کے بعد مصر بھی قطر کے ساتھ مشروط تعلقات کی بحالی کیلئے تیار ہوگیا ہے.

عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطالبات کی تکمیل کے ساتھ ہی قطر کیلئے فضائی حدود کھل جائیں گی.

واضح رہے کہ سال 2017 میں سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین، اور مصر کے ساتھ تعلقات ختم کرتے ہوئے کچھ مطالبات رکھے تھے جن میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کو بھی بند کرنا شامل تھا.

دوسری جانب گزشتہ ماہ امریکی ٹی وی بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ ابتدائی معاہدے میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر شامل نہیں ہونگے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں