ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مچھ واقعہ : وزیر اعظم کی آمد تک  ہزارہ برادری کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ : مچھ واقعے میں کان کنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ برادری نے وزیر اعظم عمران خان کے نہ آنے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم) نے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنا دے دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مچھ میں 11 کان کنوں کو قتل کیے جانے کے خلاف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، خون جماتی سردی میں مچھ واقعے میں قتل ہونے والوں کے لواحقین نے لاشوں سمیت دھرنا جارکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب مچھ میں کان کنوں کے قتل کیخلاف کراچی میں بھی 3 مقامات پر دھرنے دے دیے گئے ہیں، نمائش چورنگی، ناگن چورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پردھرنا دیا ہے،جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہے ، دھرنا کے شرکاء کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں