ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے جدو جہد مزید تیز کی جائے ، سلیم قریشی

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدرسلیم الدین قریشی کی سربراہی میں وفد ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیر ریلی میں شریک ہیں

 

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ایک نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی جانب سے یوم حق ارادیت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی میں صدر سلیم الدین قریشی کی سربراہی میں شرکت کی۔ صدر چیمبر اسمال ٹریڈرزنے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم، قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرمذمت کا اظہار کیا اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیرکے مسئلہ کو ہر عالمی فورم پر مؤثر انداز میںاٹھائے اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کو تیز کرے،
قوم اور تاجر برادری اِس سلسلے میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وفد میں سکندر علی راجپوت، محمد الناصر، محمد یاسین خلجی، محمد ادریس میمن، محمد ایوب شیخ، سہیل احمد قریشی ، گرمکھداس، اور کشور کمار بھاٹیا سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں