ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میہڑ میں بے امنی کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، ام رباب

میہڑ (نمائندہ جسارت) ام رباب چانڈیو کی جانب سے بیٹو جتوئی میں ایک ماہ قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہوئے ماجد سومرو کے لواحقین سے تعزیت کی۔ ام رباب چانڈیو کی جانب سے ماجد سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میہڑ میں بڑھتی ہوئی بے امنی کی ذمے دار سندھ حکومت ہے۔ تاجر ماجد سومرو کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے، میہڑ میں بڑھتی ہوئی بے امنی کیخلاف اقدامات نہیں کیے تو انڈس ہائی وے پر دھرنا دیں گے۔ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، بے امنی کی ذمے دار سندھ حکومت ہے۔ اس موقع پر چچا پرویز چانڈیو، عامر مہیسر اور مہران چانڈیو بھی ساتھ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں