ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مچھ واقعے کیخلاف کندھ کوٹ میں دھرنا، حافظ نصراللہ کی شرکت

کندھ کوٹ(نامہ نگار) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے مچھ واقعے کے خلاف کندھ کوٹ میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے موقع پرخطاب و میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمرانی حکومت شہریوں کی جان ومال ،عزت و آبرو کی حفاظت اور امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کان کنوں کے بے دردی سے قتل اورکئی دنوں سے لواحقین کے احتجاج پرحکومت کا خاموش تماشائی کردار بے حسی کی انتہا ہے۔جماعت اسلامی ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہے اورقاتلوں کو عبرت ناک سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس موقع پر امیرضلع کشمور آغا عبدالفتاح پٹھان ایڈووکیٹ سمیت دیگر مقامی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں