ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ200 سے زائد ارکانِ کانگریس ٹرمپ کی معزولی کے حامی

واشنگٹن: اسپیکر ایوان نمایندگان نینسی پلوسی سی بی ایس نیوز کی میزبان کو کانگریس کی عمارت دکھا رہی ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ٹی وی چینل این بی سی نے اعداد و شمار کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایوان نمایندگان اور سینیٹ کے 200 سے زیادہ ارکان ایسے ہیں جو کیپٹل ہل کی عمارت پر دھاوے کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معزولی کے حامی ہیں۔ اس سلسلے میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ یہ تمام ارکان ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر آزاد ارکان ہیں۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی صدر ٹرمپ کے مؤاخذے کی کارروائی شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور اگرنائب صدر مائیک پنس نے ٹرمپ کو صدر کے منصب کے لیے غیر موزوں قرار نہ دیا تو انہیں مؤاخذے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی 4 سالہ مدت صدارت کے دوران دوسری بار ہوگا کہ انہیں مؤاخذے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سینئر ڈیموکریٹک ارکان نے اشارہ دیا ہے کہ ایوان نمایندگان میں مؤاخذے کی کارروائی پر منگل یا بدھ کو رائے شماری کرائی جا سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں