ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیلنٹ ہنٹ بوائز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے ٹرائلز آج ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ بوائز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2021 کے ٹرائلز آج منگل کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہونگے۔ٹیلنٹ ہنٹ بوائز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2021 جو کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوگی.لیگ کے سلسلے میں کے ایچ اے سے الحاق شدہ تمام کلبوں کے سیکریٹریز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ٹرائلز کے حوالے سے اپنے کلبوں کے کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ ٹرائلز کی نگرانی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن حنیف خان,ممبرانابوزر امراؤ, پرویز اقبال,سلیم چینہ,طارق قیوم اور عاصم خان ہونگے۔.تمام کھلاڑیوں کو کے ایچ اے کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر ایس اے ماجد,امتیاز الحسن اور ارشد صدیقی سے رابطہ کرکے آج منگل دوپہر 2 بجے رپورٹ کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں