ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کااینٹی شپ میزائل‘ تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میںزیر آب سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔اس موقع پر نیول چیف نے کہا ہے کہ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ہمارے جوان اورافسران ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں